15 مارچ 2026 - 01:37
بین الاقوامی غنڈہ گردی کا دور گذر چکا ہے، مرکزی خاتم الانبیاءؐ ہیڈکوارٹر

مرکزی خاتم الانبیاءؐ ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا: ہم دشمن پر بھاری، تباہ کن اور مسلسل حملوں کے لئے بے چین رہتے ہیں، پے درپے حملے کرتے ہیں، بین الاقوامی غنڈہ گردی کا دور گذر چکا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مرکزی خاتم الانبیاءؐ ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا: ہم دشمن پر بھاری، تباہ کن اور مسلسل حملوں کے لئے بے چین رہتے ہیں، پے درپے حملے کرتے ہیں، بین الاقوامی غنڈہ گردی کا دور گذر چکا ہے۔

مرکزی خاتم الانبیاءؐ ہیڈکوارٹر کے ترجمان کے بیان کا متن:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ہمارے مجاہدین کے ہاتھوں دشمن کے ڈرون طیارے مارگرانے کا سلسلہ جاری رہا اور ہمارے دفاعی نظام نے آج رات تین مزید ڈرون مار گرائے؛ تبریز میں ایک آربیٹر-4 ڈرون مار گرایا ہے، اندیمشک شہر کی حدود میں دو ہرمس ڈرون مار گرائے گئے۔

واضح رہے کہ مسلط کردہ جنگ کے آغاز سے اب تک دشمن کے 114 ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔

وعدہ صادق-4 کی 47ویں لہر یا رسول اللہ(ص) کے کوڈ نیم سے انجام پائی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں صحرائے نقب، بئرالسبع، نواتیم، علیحدگی پسند دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے اور العدید کے امریکی اڈے میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ایک ٹھکانے کو ٹھوس اور مائع ایندھن کے حامل بھاری میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

اڑتالیسویں لہر یا قمر بنی ہاشم(ع) کے کوڈنیم اور عنایات الٰہیہ کی مدد سے، حزب اللہ لبنان سے ہم آہنگ ہوکر، مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں الجلیل، جولان (گولان)، حیفا اور خطے میں امریکی دہشت گردوں کے اڈوں کو ٹھوس ایندھن کے حامل خیبر شکن میزائلوں، مائع ایندھن کے حامل قدر میزائلوں اور تباہ کن کامیکازے ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے وعدہ صادق-4 کی انچاسویں لہر میں، امارات میں امریکی اڈے الظفرہ میں امریکی پیٹریاٹ سسٹم کو ریڈاروں، اور ایئرڈیفنس کے آشیانوں کو، بحرین کے شیخ عیسیٰ امریکی اڈے میں بھی پیشگی اطلاع دینے والے ریڈاروں، طیاروں کے آشیانوں، مرکزی ریمپ، اور امریکی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ایندھن کے ذخائر کو بھاری میزائلوں اور ذہین ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

اسی لہر میں کویت کے العدیری امریکی اڈے میں ہتھیاروں کے ذخائر، امریکی دہشت گردوں کے بیرکوں اور ہیلی کاپٹروں کے آشیانوں سے تباہ کیا گیا۔

مورخہ 14 مارچ کے دوران کئی مراحل میں، اسلامی جمہوریہ ایران کے دلیروں نے بھاری اور ذہین ڈرون طیاروں سے مقبوضہ سرزمین میں صہیونی ریاست کے فوجی اور انیٹلی جنس مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

ہم دشمن پر بھاری، تباہ کن اور مسلسل حملوں کے لئے بے چین رہتے ہیں، پے درپے حملے کرتے ہیں، بین الاقوامی غنڈہ گردی کا دور گذر چکا ہے۔

وما النصر إلا من عند اللہ العزیز الحکیم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

بین الاقوامی غنڈہ گردی کا دور گذر چکا ہے، مرکزی خاتم الانبیاءؐ ہیڈکوارٹر 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha